نئی دہلی،28اگست(آئی این ایس انڈیا) سی پی آئی (ایم) کے سینئر لیڈر ایم وائی تریگامی نے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کے مرکز کے فیصلے کی آئینی جوازکوچیلنج کرنے والی درخواست پر جلد سماعت کی اپیل کی۔ اپنی درخواست میں تاریگامی نے کہاہے کہ اس حقیقت کے باوجود کہ 5 اگست 2019 کو مرکز کے احکامات کے ساتھ جموں و کشمیر (تنظیم نو) ایکٹ ، 2019 کی آئینی جواز کو چیلنج سپریم کورٹ میں زیر التواہے۔ مرکزی حکومت نے ناقابل واپسی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ مرکز نے اسمبلی انتخابات سے قبل تمام حلقوں کی حدودکی حدبندی کے لیے ایک حد بندی کمیشن تشکیل دیا ہے۔
تاریگامی نے عرضی میں مرکز کے بعض فیصلوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جموں و کشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ میں ترمیم ان افراد کو اجازت دیتی ہے جو مستقل رہائشی نہیں ہیں وہ جموں و کشمیر میں غیر قابل کاشت زمین خرید سکتے ہیں۔ جے اینڈ کے اسٹیٹ کمیشن برائے خواتین ، جے اینڈ کے اسٹیٹ احتساب کمیشن ، جے اینڈ کے اسٹیٹ کنزیومر پروٹیکشن کمیشن اور جے اینڈ کے اسٹیٹ ہیومن رائٹس کمیشن جیسے ادارے بند کردیئے گئے۔سی پی آئی (ایم) کے رہنما نے کہاہے کہ اگر مقدمات کی فوری سماعت نہ ہوئی تو یہ درخواست گزار کے ساتھ سخت ناانصافی ہوگی۔
انہوں نے مزیدکہاہے کہ ایسی صورت میں ، یہاں درخواست گزار مذکورہ رٹ پٹیشن پر جلد سماعت کی درخواست کر رہا ہے۔5 اگست ، 2019 کو ، مرکزی حکومت نے آئین کے آرٹیکل 370 اور 35A کو ختم کردیا ، جس نے جموں و کشمیر میں ریاست کو خصوصی حقوق دیئے۔ اس کے علاوہ مرکز نے جموں و کشمیر کو جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کیا اور دونوں یونین ٹیریٹری کا درجہ دیا۔ اس کے بعد جموں و کشمیر کی سیاست ، سماج اور معیشت میں بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئیں۔